آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبرداشت نہیں کرینگے، بلاول بھٹو

Jun 12, 2021 | 20:19:PM

Read more!

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا، آزادکشمیرکاالیکشن جیت کرحکومت بنائیں گے۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے، حکومت اکنامک سروے میں مہنگائی چھپارہی ہے،اعدادوشمارچھپانے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے،ملک میں بےروزگاری عمران خان کی تبدیلی کی اصل شکل ہے،سب سے زیادہ خیبرپختونخوامیں غربت میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ عوام دوست پالیسی صرف پیپلزپارٹی کی ہے،سندھ میں کم سے کم اجرت 25ہزارروپے ہوگی،نااہل حکومت نے تنخواہوں میں صرف 10فیصداضافہ کیا،وفاقی حکومت مہنگائی کے حساب سے تنخواہ اورپنشن میں اضافہ کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا، آزادکشمیرکاالیکشن جیت کرحکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے 1985 کے الیکشن کے بائیکاٹ کرنے پر کاروباری لوگ اقتدار میں آئے، اگر ہم ضمنی انتخابات نہ لڑتے تو اپوزیشن ضمنی انتخابات نہ جیتے ،ہمارے اتحادیوں نے تسلیم کیا کہ استعفیٰ اور میدان چھوڑنا مناسب نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ خورشید شاہ کے بیٹے نے مچھر تک نہیں مارا، اسکو کو گرفتار کیا گیا ،اگر میرا کارکن کے بیٹے کو گرفتار کیا تو آپکے بیٹے کو گرفتار کرونگا، بزرگوں کو گرفتار کیا تو آپ کے بزرگوں کو گرفتار کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں: عام آدمی ملک کی خدمت پیپلز پارٹی میں ہی کر سکتا ہے، آنے والا وقت بلاول بھٹو کا ہے،راجہ پرویز اشرف

مزیدخبریں