سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی فراہمی کےلیے بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔
سعودی عرب ایک سال کے لیے تیل ادھار پر دے گا جبکہ اس میں 3 سال تک توسیع بھی ہو سکے گی۔ تیل کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران شروع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی خواتین کو تنہا رہنے کا حق حاصل ہوگیا