سینیٹر بننے نہیں پاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیا ہوں ، وزیر خزانہ شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں،مجھے سینیٹر منتخب کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے ،عام انتخابات ڈھائی سال بعد ہیں، انتخابی بجٹ کا تاثر درست نہیں ،ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے ،تنخواہیں بڑھانے کیلئے وسائل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا،آئندہ سال کیلئے برآمدات کا ہدف30 بلین ڈالر ہو گا.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ دنیا میں پٹرول قیمتیں گریں گی تو پٹرول لیوی رکھنا شروع کرینگے ،سعودی عرب سے رعایتی قیمت پر تیل جلد ملنا شروع ہو جائے گا،بوجھ نہیں ڈالیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے ،امید ہے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،ایران سے پابندیاں اٹھیں تو تیل کی قیمتیں گر جائیں گی ۔
شوکت ترین نے کہاکہ ن لیگ بارودی سرنگیں چھوڑتی تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا تحفہ مسلم لیگ ن دے کر گئی ،ماضی کی ادائیگیاں نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ کو اچھا کہنے پر مفتاح اسماعیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ٹیکس وصولیوں کے بارے میں مفتاح اسماعیل کے اندازے غلط ہیں ۔
شوکت ترین نے کہاکہ بڑے بینکوں سے قرض لے کر چھوٹے بینکوں کو دیں گے ،بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے ،ان کاکہناتھا کہ ہمیں اس وقت گروتھ کی ضرورت ہے ،ہماری معیشت کا دارومدار گروتھ پر ہے ،ایگری کلچر میں گروتھ ہو گی تو اشیائے خوردونوش کی قیمت کم ہو ںگی ،ایگری کلچر میں گروتھ سے برآمدات پر بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ بینکس کو کہاتھا زرعی شعبے میں قرض دیں تاکہ کسان فائدہ اٹھائیں ،ہمارے پاس دیگر ادارے بھی ہیں جو کسانوں کو قرضے دیتے ہیں ،طریقہ کار بدلہ ہے بڑے بینکوں سے پیسے لے کر چھوٹے بینکوں کو دینگے،چھوٹے بینکوں کے ذریعے کسانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے ،کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے ملنے سے فائدہ ہوگا۔
شوکت ترین نے کہاکہ بینکوں کے ذریعے چھوٹے کاروبار والوں کو بھی قرضے دیں گے ،چھوٹے کاروبار والوں کو قرضے ملیں گے تو اپنا بزنس بڑھائیں گے ،ان کاکہناتھا کہ ٹیکس وصولی کیلئے اس بار بھرپور اقدامات کریں گے ،سمگلنگ کے سامان سے متعلق ٹریک اینڑٹریس سروس شروع کرینگے ،ٹریک اینڈٹریس سروس کے ذریعے سمگلنگ کی روک تھام ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبرداشت نہیں کرینگے، بلاول بھٹو