ڈرٹی پکچر کی ہیروئین کا  صنفی تعصب سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

Jun 12, 2021 | 22:27:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلا ت کے مطابق بالی وڈ کی بلا ک بسٹر مووی ڈرٹی پکچر سے مشہو ر ہو جا نے والی اداکا رہ ودیا بالن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے گھر مہمان آئے تھے اور کھانے کی میز پر مجھے سب نے تعجب کی نظر سے دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کھانا پکانا نہیں آتا؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے اور میرے شوہر دونوں کو کھانا بنانا نہیں آتا۔ 

ودیا بالن نے کہا کہ جنسی تفریق محض مرد حضرات کی طرف سے ہی نہیں بلکہ خواتین کی طرف سے بھی کی جاتی ہے۔

انٹرویو میں ودیا بالن نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھے کہتی رہیں کہ کھانا پکانا سیکھو لیکن میرا جواب یہی ہوتا تھا کہ میں کھانا بنانا کیوں سیکھوں؟ میں اتنے پیسے کماو¿ں گی کہ باورچی رکھ سکوں یا کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کروں گی جو کھانا بنانا جانتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:لو ک سبھا رکن کی شا دی ختم ہونے کے بعد حاملہ ہونے کی تصاویر وا ئرل

مزیدخبریں