کترینہ کیف افئیر کی تصدیق کرنے پرانیل کپو ر کے بیٹے پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ کی با ربی ڈو ل ادا کا رہ کترینہ کیف وکی کوشل سے افئیر کی تصدیق کرنے پرانیل کپو ر کے بیٹے ہرش وردھن کپور پر برہم ہوگئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان افئیر کی افواہیں گرد ش کررہی تھیں تاہم دونوں اس متعلق خاموش رہے اور افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
کچھ روز قبل معروف اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور سے ’چیٹ شو‘ میں سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں ایسی کون سے جوڑی ہے جس کی افواہیں سچ ہیں؟ ہرش کپور نے جواب میں کترینہ اور وکی کوشل کا نام لیا اور کہا کہ ’کترینہ اور وکی ساتھ ہیں،اور یہ بالکل سچ ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ ہرش وردھن کپور کے اس بیان سے ناخوش اور غصہ ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ہرش کپور کو کسی کی ذاتی زندگی پر بیانات دینے کا حق نہیں، انہیں افئیر کی تصدیق سے قبل کترینہ کیف سے بات کرنی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایمان علی خواجہ سر اﺅں سے معافی مانگیں۔۔ حمیمہ ملک