پنجاب حکومت کا ایک اوربڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلہ کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی ، پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 20کے قریب افراد کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ 13 جون بجٹ سے قبل مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نئے وزراء سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے فیصلے کے مطابق رانا مشہود ، مجتبیٰ شجاع الرحمان ، خواجہ عمران نذیر ، ایوب گادھی ، یاور زمان ، ملک تنویر اسلم ، بلال یاسین ، سیف الملوک کھوکھر ، ذکیہ شاہ نواز ، منشااللہ بٹ ، جہانگیر خانزادہ ، کرنل (ر)طارق ، عظمیٰ بخاری ، کاظم علی پیرزادہ ، ملک ندیم کامران ، خلیل طاہر سندھو ، چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزرا ء اور 2 مشیر ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی