عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا: مریم اورنگزیب

Jun 12, 2022 | 12:45:PM

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا،عمران صاحب نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور ڈالر 115 سے 189 پر لے گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قرض پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا، عمران خان نے مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔

مزیدخبریں