پنجاب حکومت کون چلا رہا ہے؟ پرویز الہٰی نے بڑابیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں بجٹ کیا پیش کرنا ہے، کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار ن لیگ کے رویئے پر ہے،کل کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت پٹرول ،گیس کی قیمتیں مزیدبڑھانےجارہی ہے،حکومتی اقدام کاایوان میں پوسٹ مارٹم کریں گے،حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں، چودھری شجاعت سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا، پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز نہیں، صوبہ پولیس چلا رہی ہے، جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا؟۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، اس حوالے سے خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک کا بڑا فیصلہ۔حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی
چودھری پرویز الہٰی نے مزہد کہا کہ اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کرے گی ،اپوزیشن لیڈر کیساتھ 2ڈپٹی اپوزیشن لیڈرہوں گے۔