پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس۔تحریک انصاف اور ق لیگ کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

Jun 12, 2022 | 18:02:PM

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، بجٹ اجلاس بارے اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس میں شرکا کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، تحریک انصاف  اور مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئےضمنی انتخاب کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سبطین خان اجلاس کی جانب سے اجلاس کی صدارت کی گئی، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور مقدمات کی مذمت کی گئی، پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پٹرول گیس کی قیمتیں حکومت اور بڑھانے جارہی ہے، ایوان میں حکومت کے اس اقدام کا پوسٹ مارٹم کریں گے، اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ تحریک انصاف کی قیادت کرے گی، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ دو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے جنکے پاس اکثریت نہیں، کل پنجاب اسمبلی کا کیا اجلاس ہوگا، حکومت حمزہ نہیں چلا رہا، پولیس حکومت چلا رہی ہے، پنجاب پولیس اسٹیٹ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبلدیاتی انتخابات ۔تحریک انصاف کا بڑی جماعت کیساتھ اتحاد ۔سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

مزیدخبریں