فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر

Jun 12, 2022 | 18:39:PM
تحریک انصاف، فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن، متفرق درخواست دائر
کیپشن: الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کردی جس میں پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کیساتھ ہی سنانے کی استدعاکی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکا کہ تمام جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک کرے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا، 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی ن لیگ کے کیسز کی صرف 2 سماعتوں ہوئیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ