نئی افغان ویزا پالیسی پر وزیراعظم کا رد عمل 

Jun 12, 2022 | 19:09:PM
شہبازشریف ، ردعمل
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی نئی افغان ویزہ پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کی ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہماری حکومت کی نئی افغان ویزہ پالیسی ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کی ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ ویزا کی منظوری سے افغانی بھائیوں کو سفر کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انہیں بھی افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹوز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کا دورۂ چین۔ تعاون بڑھانے پر اتفاق