(24 نیوز)شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے حکم دیدیاجس پر پاکستانی سفارتخانے نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر فوری عملدرآمد شروع کردیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق شام میں پاکستانیوں سے پاکستانی ایمبیسی رابطے میں ہے ، تمام پاکستانیوں کے وطن واپسی کے انتظامات کرلئے گئے ہیں، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 160 پاکستانیوں کی پی آئی اے کی فلائٹ 13 جون کو شام سے روانہ ہوگی،دفتر خارجہ کے مطابق شام میں کل 300 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت ملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے؟ پتہ چل گیا