(ویب ڈیسک)پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا ؟یہ معمہ بھی حل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اویس لغاری پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اویس لغاری بحیثیت وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، صوبائی وزیر کو محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تقریر پہنچا دی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ عوام دوست ہوگا، صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جارہا ہے، عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیائ خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی، لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا ایک اوربڑا فیصلہ
پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا ؟؟فیصلہ ہوگیا
Jun 12, 2022 | 19:43:PM