گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا حکومت کی ترجیح ہے، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا میری ، پیپلز پارٹی کی اور اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی ، اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا میری ، پیپلز پارٹی کی اور اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،ان کا کہناتھا کہ اگر میرے ملک کا کاشتکارخوشحال ہے تو ملک خوشحال ہے۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے،چودھری سالک حسین کا کہناتھا کہ کاشتکاروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہی اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت ملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے؟ پتہ چل گیا