تحریک انصاف کا نیب قوانین چیلنج کرنے کا اعلان

Jun 12, 2022 | 20:18:PM
تحریک انصاف ، نیب قوانین
کیپشن: فرخ حبیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے حکومت آڑے ہاتھوں لے لیا ان کا کہناتھا کہ منی بجٹ پیش کرکے آئی ایم ایف کو خوش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امپورٹڈ حکومت کے آنے سے عوام کی مشکلات بڑھیں، ملکی معاسی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس حکومت کی کوئی ترجیحات نظر نہیں آرہیں۔ منی بجٹ پیش کرکے آئی ایم ایف کو خوش کیا گیا۔فرخ حبیب کا کہنا تھا شہباز شریف پر 16 ارب کے منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ پہلے ڈاکٹر رضوان پر دباو ڈالا گیا، ان کی موت ہوگئی۔ پھر مقصود چپڑاسی چلا گیا۔ سب سے بڑا ڈاکو اور چور وزیراعظم ہے۔ نیب قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے،فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ان تمام صورتحال پر کڑی نظر ہیں۔ بیرونی سازش کے تحت انہوں نے غلامی قبول کی۔ انہوں نے این آر او ٹو لینا تھا اور اپنے کیسز بند کرانے تھے۔ یہ چوروں ڈاکوں کا میلہ لگا ہوا ہے، فوری انتخابات کروائیں جائیں۔ پی ڈی ایم سے کہتا ہوں ایک ہوکر انتخابات لڑے، ان کا انتخابی نشان چیری بلاسم ہونا چاہئے۔تحریک انصاف کے رہنما نے نیب قوانین سپریم کور ٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا ؟؟فیصلہ ہوگیا