(ویب ڈیسک) انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر انہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکرٹری رندیپ سنگھ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونیا گاندھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ سونیا گاندھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ دو جون کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام مصروفیات ترک کر کے قرنطینہ کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت ہالینڈ جا کر کیا کرنا چاہتے تھے؟ قریبی دوست کے اہم انکشافات