(مانیٹرنگ ڈیسک)عید قربان کی آمد سے پہلے جانوروں پر خطرناک وائرس نے حملہ کردیا ۔سندھ اور پنجاب میں لمپی سکن نامی بیماری سے سینکڑوں جانور مرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں لمپی سکن نامی بیماری نے پنجے گاڑھ لئے ہیں ۔پنجاب کے علاقہ فیصل آباد میں تین روز کے دوران 400 کیسز سامنے آنے پر محکمہ لائیو اسٹاک نے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر جانوروں کی ویکسین بھی شروع کردی گئی ہے۔اس خطرناک بیماری سے بہاولپور میں بھی کئی جانور مرچکے ہیں، جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے جانوروں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں ایک ہزار 964، ملتان میں 406 اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ہزار 430 جانور اس بیماری میں مبتلاہوچکے ہیں ۔
2022ءکے آغاز سے لمپی سکن نامی وائرس سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں پھیل چکا ہے مگر اس کی شدت کراچی، ٹھٹہ اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:32 کھرب 26 ارب پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا
عید قربان کی آمد سے پہلے جانوروں پر خطرناک وائرس کا حملہ
Jun 12, 2022 | 22:34:PM