(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت پر ہونے والی تنقید کو اصلاح کیلئے استعمال کرتے ہیں،ن لیگ نے کبھی اداروں کیخلاف مہم نہیں چلائی،اداروں کیخلاف مہم پر کارروائی ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں کہا گیا کوئی سازش نہیں ہوئی ،عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی،ان کاکہناتھا کہ روس سے تیل لینے کی کہانی جھوٹی ہے ، حماد اظہر کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی حالت خراب، ہسپتال منتقل