طالبعلم کو دھمکیاں، پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت5 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یونیورسٹی طالب علم کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ، ان کے بھائی عمیر بٹ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں یونیورسٹی طالب علم کو دھمکیاں دینے کے الزام میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ ارتضیٰ گوہر قریشی (متاثرہ طالب علم) کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بیٹا لاہور کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور وہیں مقیم ہے، 29 مئی کی شب چار افراد نے گھر کے دروازے پر دستک دی دریافت پر کہا کہ گوہر قریشی کو باہر بھیجوہم اسے عمر تنویر بٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کا مزا چکھانے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی حالت خراب، ہسپتال منتقل