موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر محکمہ بجلی کے ملازم نے پولیس سٹیشن کی لائن کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ بجلی کے ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کے چالان کا بدلہ لینے کے لیے پولیس سٹیشن کی بجلی کی لائن کاٹ ڈالی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس اہلکار نے سوارپ نامی شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر پانچ سو بھارتی روپے کا چالان کاٹا۔ مذکورہ شخص محکمہ بجلی کا ملازم نکلا اور اس نے طیش میں آکر پولیس سٹیشن کی بجلی گل کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوارپ نے ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر پولیس سٹیشن کی بجلی کاٹنے کا منصوبہ بنایا۔
واقعے کا علم ہونے پر ملازم نے انکشاف کیا کہ اس پولیس سٹیشن پر چوری کی بجلی چلتی ہے جہاں کوئی میٹر بھی نہیں، یہ ایک غیرقانونی عمل ہے اسی لیے یہاں کی بجلی گل کی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبعلم کو دھمکیاں، پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت5 افراد کیخلاف مقدمہ درج