پنجاب کے ضمنی الیکشن ، ن لیگ کی حکمت عملی تیار

Jun 12, 2022 | 23:51:PM
الیکشن بوتھ ، ووٹ کاسٹنگ
کیپشن: الیکشن بوتھ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں ضمنی انتخابات میں جیت کےلئے نون لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ن لیگ کی انتخابی مہم کی کمان مریم نواز کے سپرد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے معاملے پہ مسلم لیگ ن سرگرم ہوگئی، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ن لیگی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ملک احمد خان،ایم پی اے جگنومحسن اور عبدالرحمان کانجوسمیت دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر مریم نواز کو انتخابی مہم چلانے کا ٹاسک دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر مریم نوازنے کہا کہ عوام عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیں گے،حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر لیگی امیدواروں کو منتخب کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام عمران خان کی حقیقت کو جانتے ہیں،ن لیگ کےامیدواروں کو ووٹ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عملی طور پرعوام کی خدمت کی ہے،کارکردگی کی بنیاد پرعوام کا فیصلہ مسلم لیگ ن ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا کہناتھا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے تیاری مکمل ہے،عوام ن لیگ کے امیدواروں کوہی ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اداروں کیخلاف مہم پر کارروائی ہو گی، مریم اورنگزیب