شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا 

Jun 12, 2023 | 09:45:AM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا,آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان، سپاہی محمد زمان کی نمازِ جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔

 نمازِ جنازہ میں سینئر حاضر و ریٹائرڈ افسران، سپاہی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی,آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تینوں جوان میران شاہ میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، عنایت اللہ انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر جان قربان کی ۔

سپاہی عنایت اللہ نے 01 جون2023 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں جواں مردی اور دلیری  سے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی عنایت اللہ شہید کا تعلق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے نواحی گاؤں گہلہ سے تھا،سپاہی عنایت اللہ شہید نے سوگواروں میں والدین اور 5بھائی چھوڑے  ہیں۔
سپاہی عنایت اللہ شہید کے لواحقین نے 9مئی کو فساد پھیلانے والے شرپسندوں کووطن عزیز کا دشمن قراردیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں