حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار ہی نہیں، ان کے ساتھ کیا بیٹھوں: عمران خان

Jun 12, 2023 | 10:39:AM

(احتشام کیانی) چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ان حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار ہی نہیں، ان کے ساتھ کیا بیٹھوں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو ہوئی۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ن لیگ نے واضح کیا کہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف سے ہونگے آپ کیوں اسٹیبلشمنٹ کو درمیان میں لاتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اصل طاقت اور فیصلہ سازی تو اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے نا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

ایک اور صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آصف علی زرداری نے تو کہا تھا کہ اکانومی کے چارٹر پر ملکر بیٹھنا ہو گا۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار ہی نہیں، ان کے ساتھ کیا بیٹھوں، فیصلہ ساز تو وہ ہیں نا، اِن کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایک سوال پوچھا گیا کہ سیاستدانوں نے ہی مل کر میثاق جمہوریت پر دستخط کئے آپ کیوں بات کرنا پسند نہیں کرتے؟ جس پر انہوں نے ردِ عمل ظاہر کیا کہ اب صورتحال مختلف ہے۔

مزیدخبریں