ممتحن کی غلطی کی سزا بچوں کو بھگتنا پڑے گی ،نمبر کٹنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)لاہور بورڈ انٹر پارٹ ون ریاضی کے معروضی سوال میں غلطی،آپشن غلط دینے سے سالانہ پیپر میں بچوں کے نمبر کٹنے کا خدشہ ہے۔
ریاضی پارٹ ون کے معروضی پیپر میں سوالنمبر1 کے پارٹ نمبر 9 میں دی گئی تمام آپشن غلط دی گئیں۔سوال نمبر1 معروضی پارٹ9جس کا جواب کتاب میں41 ہے وہ پیپر میں دیا ہی نہیں گیا۔
ضرور پڑھیں :سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان
آپشن غلط ہونے سے سالانہ پیپر میں بچوں کا پورا ایک نمبر کٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔طلباء نے بورڈ حکام سےمتعلقہ سوال کے نمبر نہ کاٹنے کا مطالبہ کردیا۔