ٹک ٹاکر صندل خٹک کمرہ عدالت سے گرفتار ،حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت مں پیش ہوئیں۔دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سےتنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
ضرور پڑھیں :حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے:صندل خٹک کا اعلان
دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔اس پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
صندل خٹک آپکی دوست تھیں آپکے اتنا قریب تھیں وہ گرفتار ہو گئی ہیں آپ کیا محسوس کر رہی ہیں ،صحافی کے سوال پر حریم شاہ آبدیدہ ہو گئیں،حریم شاہ نے سورت الاسرا کی آیت بھی پڑھی حق آ گیا اور باطل مٹ گیا۔
اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے،ممجھےسکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کے لیے تھانے گئی تھی۔