شکرگڑھ: قتل کے مقدمے کا مدعی مخالفین کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشتیاق ربانی) شکرگڑھ میں قتل کے مقدمے کے مدعی کو مخالفین نے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
شکرگڑھ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں بھائی کے قتل کے مقدمے میں مدعی نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول نوجوان محلہ آرائیاں بوہڑ والا چوک کا رہائشی تھا۔
یہ بھی پڑھیے: نوابشاہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، منشیات فروشی کے الزام میں 8 سالہ بچہ گرفتار
پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد لواحقین کی جانب سے انصاف کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا گیا۔