بھارتی کرکٹ ٹٰیم پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں عبرت ناک شکست کے بعد بڑا جرمانہ عائد

Jun 12, 2023 | 15:12:PM

(احمد رضا) بھارتی کرکٹ ٹٰیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں عبرت ناک شکست کے بعد میچ فیس کا بھی ٹیکہ لگ گیا، سلو اوور ریٹ پر دونوں سائیڈز کو جرمانے سنا دیئے گئے۔

لندن اوول میں ہونے والا ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا کے نام رہا، دو سو نو رنز کی بری شکست کے بعد میچ ریفریز نے بھی جرمانوں کا پروانہ تھما دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر نے جیت لیا

ہار کی ماری بھارتی ٹیم کو میچ فیس کا 100 فیصد جبکہ فاتح آسٹریلینز کو 80 فیصد جرمانے کر دیئے گئے،،، فیصلہ کن معرکے میں شرما الیون نے مقررہ وقت میں پانچ جبکہ چیمپئنز آسٹریلیا نے چار اوور کم کرائے۔

آئی سی سی ضابطے کے مطابق ایک اوور کم پر بیس فیصد میچ فیس کٹوتی ہوتی ہے، اس حساب سے دونوں ٹیموں پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں