(24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہوں گے جبکہ عمر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
اسکے علاوہ عون چوہدری پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ترجمان مقرر کیا گیا ہے، اسکے ساتھ ساتھ عون چوہدری بطور پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے ترجمان بھی ہوں گے۔
جہانگیر ترین نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔