(میاں مظہر) حافظ آباد کے علاقے کسیسے میں قائم نجی ہسپتال سے پیدائش کے فوراً بعد غائب ہونے والی بچی کا مقدمہ ہسپتال انتظامیہ کیخلاف درج کروایا گیا۔
والدین ڈرامہ کرتے رہے اور ہسپتال کے سامنے احتجاج بھی کرتے رہے۔
اس دوران ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد کی بنائی گئی سرچ اینڈ ریسکیو پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچی کو قریبی علاقے سے برآمد کر لیا اور 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: نوابشاہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، منشیات فروشی کے الزام میں 8 سالہ بچہ گرفتار
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ بچی کے والدین نے خود 3 لاکھ روپے میں بچی ہمیں بیچ دی تھی کیوںکہ بچی لینے والا جوڑا مبینہ طور پر بے اولاد تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی نومولود بچی کو فروخت کرنے والے والدین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔