ان دنوں پاکستان میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے بھی زیادہ مقبول ایپ کون سی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد نومبر 2022ء سے جنوری 2023ء کے اختتام پر یعنی 2 ماہ میں 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔
یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کرسکی تھی۔
اس کے بعد اب تک کوئی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آئے مگر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔
انٹرنیٹ سروسز اور ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والی سروس similarweb کی فہرست میں پاکستان میں مقبول ترین سائٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
اس فہرست کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے مقبول ترین ویب سائٹس میں اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی) کی ویب سائٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔
یقیناً لوگ اس ویب سائٹ پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کیلئے ہی وزٹ کرتے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا 2050 تک مائیوپیا یا دور کی نظر کی خرابی میں غیر معمولی شرح تک اضافہ ہو جائے گا؟
اس کے مقابلے میں انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں جبکہ ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔
اس سے عندیہ ملتا ہے کہ پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا اس کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
Similarweb کے ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر اوپن اے آئی کی ویب سائٹ 17 ویں نمبر پر ہے جس پر مئی کے مہینے میں ایک ارب 90 کروڑ وزٹ کیے گئے۔