پی ٹی آئی کے منتخب چیئر مینز کا جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

Jun 12, 2023 | 19:56:PM
پی ٹی آئی کے منتخب چیئر مینز کا جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف  سے تعلق رکھنے والے 38 یوسی چیئرمینوں نے جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے کا  اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کے یوسی چیئرمینوں کا خفیہ اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے ناراض یو سی چیئرمینوں کی جانب سے میئر کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں تین درجن سے زائد یوسی چیئرمین شریک تھے ، جس میں تحریک انصاف کے منتخب چئیرمینز کا حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کا میئر بننا مشکل بن گیا۔

ذرائع کے مطابق  مئیر منتخب کرنے کے لئے 184 ووٹ درکار ہوں گے، پیپلز پارٹی کے پاس 155 جماعت اسلامی کے پاس 130 اور پی ٹی آئی کے 62 نمائندے ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 192 ووٹ ہیں،پی ٹی آئی کے 42 ووٹ نکال دیئے جائیں تو 150 ووٹ رہ جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ نے حکومتی بیانیہ مسترد کردیا


مسلم لیگ ن اور دیگر کے 18 ووٹ ہیں ، پیپلز پارٹی کو 173 ووٹ مل سکتے ہیں جبکہ  پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے چئیرمین کے بائیکاٹ کے بعد واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے منتخب چیئرمین   فردوس شمیم نقوی ، عمر دراز اور وحید جیل میں ہیں۔