(24 نیوز)پاک فوج کے زیر اہتمام وادی سوات میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 45 کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں ملک بھر سے 6 خواتین سمیت 50 قومی سطح کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا، سائیکل ریس فضاگھٹ، منگلور، تلیگرام اور کشوارہ سے ہوتی ہوئے مالم جبہ میں اختتام پزیر ہوئی۔
مقابلے کے اختتام پر شرکاء اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے، ریس کا مقصد وادی سوات کی سیاحتی اہمیت اور علاقے کی پر امن صورتحال کو اجاگر کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی نے لاتعلقی کااعلان کردیا
علاقہ عمائدین اور مقامی لوگوں نے پاک فوج کی وادی میں امن قائم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔