سمندری طوفان بائیپر جوائے سے نمٹنے کے لیے فوج تعینات

Jun 12, 2023 | 21:38:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوائے سے نمٹنے کے لیے تعینات کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوائے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں ڈی جی رینجرز سندھ , جی او سی حیدرآباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں بائیپر جوائے سے نمنٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ان دنوں پاکستان میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے بھی زیادہ مقبول ایپ کون سی ہے؟

پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ  سمندری طوفان بائیپر جوئے سے نمٹنے کے لیے روانہ ہو گئے ،پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینگےجبکہ  پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔
 

مزیدخبریں