سعدیہ سہیل رانا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

Jun 12, 2023 | 23:30:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
جنرل سیکرٹری تحریک انصاف شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ عمران خان کی ہدایت پر ہی پیش آیا،اس سے پہلے وزیر آباد واقعہ کے وقت بھی عوام اور کارکنوں کو اکسایا گیا کہ وہ کینٹ کا رخ کریں۔ 
انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ عمران خان کے بیانیے نے عوام اور فوج میں دوریاں پیدا کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی کب ہو گی؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

مزیدخبریں