" جیو فینسنگ میں پیسے لیکر چھوڑنے والی بات درست نہیں "، نگران وزیراعلی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" جیو فینسنگ میں پیسے لیکر چھوڑنے والی بات درست نہیں ہے"۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ، سمن آباد انڈرپاس منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیاگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے ہر منصوبے کو بروقت مکمل کریں، جبکہ جو منصوبے جاری ہے ان کو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے گا ۔
محسن نقوی نے جیو فینسنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیو فینسنگ میں پیسے لیکر چھوڑنے والی بات درست نہیں ہے۔
نگران وزیر اعلی کا کہناتھا کہ ابھی کچھ دیر میں وزیر اطلاعات ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے،اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے کاروائی کی جائے گی ۔