کراچی: وکلاء کا کورنگی روڈ پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وکلاء نے کراچی میں کورنگی روڈ پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ وکلاء اور سرکاری ادارے کے اہلکاروں میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں,انہوں نے کہا کہ کورنگی روڈ سے متصل سڑکوں پر ٹریفک بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔
اسد رضا کا کہنا ہے کہ رات گئے سرکاری ادارے کے اہلکاروں اور وکلاء کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد سے وکلاء نے احتجاجاً کورنگی روڈ بند کر دیا تھا۔
دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ جھگڑے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تھے، ابھی تک کسی کی رپورٹ درج نہیں کی گئی، کسی پولیس اہلکار پر تشدد یا اسے اغواء نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ کورنگی روڈ پر گزشتہ رات سے وکلاء کا احتجاج جاری تھا، احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا تھا۔
شارع فیصل سے بلوچ کالونی جانے والا پل ٹریفک کے لیے بند تھا، ڈیفنس موڑ سے کورنگی آنے والا ٹریک بھی بند تھا جبکہ قیوم آباد چورنگی پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر تھی۔