(24 نیوز)آسٹرین ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو پرواز کے دوران ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ اتوار کو اسپین سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جارہا تھا جس میں 173 مسافر اور عملے کے 6 افراد موجود تھے،تاہم مسافر طیارے کو پائلٹس نے اپنی مہارت سے بحفاظت ویانا میں اتار لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے فضا سے مے ڈے کی وارننگ بھی دی تھی، ژالہ باری کے باعث آسٹرین ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے سامنے کی طرف سے شدید نقصان پہنچا، اس کے کاک پٹ میں لگی کھڑکیاں بھی چٹخ گئی تھیں.
یہ بھی پڑھیں:معروف فلمسازانتقال کر گئے
غیرملکی میڈیا کے مطابق ویانا ہوائی اڈے کے قریب طیارے کا اگلا حصہ تباہ ہوا اور ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی تھی ، اس حادثے میں کوئی شخص زخمی یا کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔