محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام رات  کو بند ہونے پر ناراض

Jun 12, 2024 | 10:12:AM
محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام رات  کو بند ہونے پر ناراض
کیپشن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 24 گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کیلئے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چیپمئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول بھی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔