بجٹ میں مطالبات کی منظوری کیلئے سرکاری ملازمین کا مارچ کا اعلان

Jun 12, 2024 | 10:33:AM
 بجٹ میں مطالبات کی منظوری کیلئے سرکاری ملازمین کا مارچ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد )سرکاری ملازمین  نے وفاقی بجٹ 2024-25 کے حوالے سے  مطالبات کی منظوری  کیلئے پاک سیکرٹریٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری ملازمین کا احتجاجی مارچ پاک سیکرٹریٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا،احتجاجیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی راستے سے قبل سڑک خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا۔

 پولیس کی بھاری نفری خاردار تاروں کیساتھ تعینات  کردی گئی جبکہ وفاقی وزارتوں کے علاوہ دیگر وفاقی اداروں کے ملازمین احتجاج میں موجود   ہیں، جن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، ریلوے، آئیسکو، پی ڈبلیو ڈی ملازمین شامل ہیں۔

 سربراہ پاک سیکرٹریٹ کور کمیٹی رحمان باجوہ  کا کہن اہے کہ  حکومت مزاکرات کرکے مسائل کا حل نکالے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی ترقیاتی بجٹ1400 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کئے جائیں،سرکاری ملازمین کا ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں،سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے۔

پینشن اور سرکاری مکانات الاٹمنٹ قوانین میں ترامیم واپس لی جائیں،حکومت سرکاری ملازمین کو مساویانہ نظام کے تحت ریلیف دے، صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے، ڈیلی ویجز، ایڈہاک، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کی جائے۔