جماعت اسلامی نے اقتصادی سروے کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا

Jun 12, 2024 | 12:23:PM
جماعت اسلامی نے اقتصادی سروے کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)جماعت اسلامی نے اقتصادی سروے کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سود کا نظام ختم کئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  امیر العظیم، قیصر شریف و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 5 سال میں سودختم کرنے کااعلان کیاتھا،اب تک سودکے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بتائے جائیں۔

 جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں حکومتی پالیسیوں پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی جو کہ ناکامی ہے،زراعت کے شعبے میں جو ترقی ہوئی اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں،حکومت نے تو زراعت کی بھی تباہی کا بندوبست کر لیا ہے اور آئندہ سال زراعت کا شعبہ بھی حکومتی پالیسیوں کے باعث متاثر نہیں ہے جو بجٹ حکومت لا رہی ہے وہ حکومتی بجٹ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا جتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا  ہے27 فیصد سود میں جمع کروا رہے،کیا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا مقدمہ دنیا کے سامنے نہیں لا سکتا،عالمی طاقتوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی آئی ہم قرضہ نہیں دیں سکتے،پاکستان کو کوئی ڈیفالٹ نہیں کرسکتا صرف دھمکی دیتے ہیں،سہاروں کی بنیاد پر بنے والی حکومتیں بات نہیں کرسکتی،ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقدمہ پاکستان دنیا کے سامنے لانا چاہیے،عالمی طاقتوں کی صنعتی پالیسی کی وجہ سے ماحولیاتی اثرات سے پاکستان متاثر ہوتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو کہنا چاہیے کہ ایسے ماحول میں قرضے کیسے ادا کریں،پاکستانی کی جغرافیائی حالات ایسے ہیں کہ کوئی بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گا،جو سہاروں پر چلنے والی حکومت ہے وہ کسی سے کیا بات کرسکتی ہے،عام آدمی پر 13 سے 14 قسم کے سرکاری ٹیکس لگائے گئے ہیں،جن چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا اس پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں،سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کیا کردار ہے،ایف بی آر پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ٹیکس یہ اکٹھا نہیں کرسکتے۔