ڈائس کا گھیراؤ ، نعرے بازی،بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی بنا ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی بنا لی۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے اراکین بجٹ خطاب کے دوران ڈائس کا گھیراؤ کرینگے، اراکین خطاب کے دوران بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں گے۔
حکمت عملی کے مطابق تمام اراکین بانی چیئرمین کی تصاویر ہاتھ میں لے کر ایوان جائیں گے،اراکین نے ایوان میں نعرے بازی کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنا ڈالی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک، جمشید دستی اور اقبال آفریدی احتجاج کو لیڈ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے 100 دنوں کی کارکردگی کیسی رہی؟، فافن نے رپورٹ جاری کردی