(24 نیوز)مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 7ہزار 390 روپے کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 2 ہزار750 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی ترقیاتی بجٹ1400 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2ہزار313 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔