(اویس کیانی) وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈویژن کیلئے 3 ارب 22 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔
وفاقی بجٹ 2024-25 میں وزارت داخلہ کیلئے 9 ارب 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے، اس کے علاوہ فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کیلئے 41 ارب 25 کروڑ، آئی ٹی سیکٹر کیلئے 28 ارب 92 کروڑ، وزارت صحت کیلیے 27 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف کیا ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا
وفاقی بجٹ میں وزارت صنعت و پیداوار کیلیے 4 ارب 91 کروڑ روپے، وزارت انسانی حقوق کیلئے 10 کروڑ 40 لاکھ روپے اور ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 ارب 68 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔