آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نادہندگان پر مزید سختی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) ہوشیار خبردار! ٹیکس نادہندگان ہو جائیں تیار، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نادہندگان پر مزید سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25 میں آئندہ مالی سال ٹیکس نادہندگان پر مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، آئندہ مالی سال 20 لاکھ سے 30 لاکھ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا پلان تیار کر لیا گیا، ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف کیا ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیےبجٹ میں ٹیکس قوانین میں ردوبدل کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی، نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنےکا عمل جاری رکھا جائےگا، نان فائلرز کے بجلی اورگیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیاجائے گا، ڈیٹا کے ذریعے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرکے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔