(24 نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی جپھی پالیسی کام کرگئی ، پاکستان پیپلز پارٹی کو بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے راضی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بجٹ تیاری میں اتحادی جماعت کو شامل نہ کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ، جس پر حکومتی جماعت نے اتحادی کو منانے کا ٹاسک اسحاق ڈار کو سونپا تھاجو اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کے دفتر پہنچے ، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے لیگی رہنماؤں میں طارق فضل چوہدری ،رانا تنویر بھی شامل تھے ، اسحاق ڈار کا کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہم اکھٹے اور ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہیں ہیں ، اسحاق ڈار واپس ایوان میں پہنچ گئے،پیپلز پارٹی کے ارکان بھی ایوان کے اندر آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ،وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی