(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میں شرکت کیے بغیر پارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اسحاق ڈار کوحکومتی جماعت نے اتحادی کو منانے کا ٹاسک دیا جس میں وہ کامیاب بھی ہو گئے البتہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کی بجائے پارلیمنٹ سے گھر روانہ ہو گئے ، صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ میں تو گھر جا رہا ہوں ۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات دور نہ کر سکی، پیپلز پارٹی کے تحفظات تاحال برقرار ہیں ، مسلم لیگ ن مکمل طور پر پیپلزپارٹی کو نہیں منا سکی ،اسی لیے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے بغیر روانہ ہو گئے ، واضح رہے کہ سینئر رہنما خورشید شاہ نے بجٹ اجلاس میں عدم شرکت کے اعلان کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں میں فیصلہ ہوا تھا کہ بجٹ مل کر بنائیں گے لیکن یہاں صرف بریفنگ دی گئی بریفنگ تو ہمیں ویسے بھی مل جائیگی ۔