9مئی مقدمہ میں گرفتار عالیہ حمزہ کا وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا

Jun 12, 2024 | 18:17:PM
9مئی مقدمہ میں گرفتار عالیہ حمزہ کا وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا
کیپشن: عالیہ حمزہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)9مئی کے مقدمہ میں گرفتار عالیہ حمزہ کا وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتارعالیہ حمزہ کو سیشن کورٹ میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،پولیس نے عالیہ حمزہ کو وائس میچنگ ٹیسٹ کی اجازت کیلئے علاقہ مجسریٹ کے روبرو پیش کیا،پولیس نے عدالت سے عالیہ حمزہ کا وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دینے کی استدعاکی،عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ کا وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی استدعا منظور کر لی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں عالیہ حمزہ کا وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا۔

خیال رہے کہ عالیہ حمزہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی جپھی پالیسی کام کر گئی ، پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے راضی