(24 نیوز ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر37 ہزار کرنےکی تجویز پیش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس تقریر کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے ، تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے ، اس لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سکیل ایک سے لیکر سکیل 16 تک 25 فیصد اور سکیل 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ’میں تو گھر جا رہا ہوں ‘ بلاول بھٹو پارلیمنٹ سے روانہ