(وقاص عظیم)قومی اسمبلی میں فنانس بل25-2024 پیش کیا جا رہا ہے جس میں نان فائلرز کی کاروباری ٹرانزیکشنز ٹیکس میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔
وزری خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں انکم ٹیکس پر سالانہ 6 لاکھ روپے کی ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،تنخواہ دار طبقے کے لیے کم از کم ٹیکس سلیب میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ، نان سیلریڈ افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز ، ایکسپورٹرز پر نارمل ٹیکس ریجیم کے تحت ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت کا سیلز ٹیکس کی چھوٹ ،رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ