بجٹ 25-2024:سولر پینل کی درآمد پر رعایت کا اعلان

Jun 12, 2024 | 18:58:PM
بجٹ 25-2024:سولر پینل کی درآمد پر رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حکومت کی جانب سے  مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے  سولر پینل  کی درآمد پر  رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز (Inverters) اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مزدور کی کم سے کم تنخواہ 36 ہزار روپے مقرر